Video Cutter & Video Editor/ویڈیو کٹر & ویڈیو ایڈیٹر
ویڈیو کٹر & ویڈیو ایڈیٹر
اسلام و علیکم دوستوں کیسے ہو آمید کرتا ہوں سب ٹھیک ہو گے۔آج کے اس بلاگ پوسٹ کے اندر میں آپ کو ایک نیا ویڈیو ایڈیٹر ایپلیکیشن کے بارے میں بتانے والا ہوں۔یہ ایپلیکیشن بلکل فری اور بغیر کسی واٹر مارک کے ہے۔اس ویڈیو ایڈیٹر کی مدد سے ہم کسی ویڈیو کے سائز کو چھوٹا بڑا کر سکتے ہیں اور اس میں میوزک ایڈ کر سکتے ہیں اور اس میں ویڈیوز کو آپس میں مرج کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ ویڈیو کو کسی بھی اینگل پر روٹی کر سکتے ہیں۔نیز اس میں ویڈیوز کو کراپ بھی کرسکتے ہیں کسی بھی ڈائمینشن کے حساب سے اور تو اور اس میں ویڈیوز کو کمپر یس کر سکتے ہیں اور اس ویڈیو کی سپیڈ کو بڑہا اور گٹا سکتے ہیں اور اس کے علاوہ اس میں اپنی آواز کو ایڈ کرسکتے ہیں تو یہ تھی مختصر وضاحت اب میں اس کے ہر فنشن کی وضاحت کرتا ہوں۔
کٹ کا آپشن
اس آپشن کی مدد سے ہم ویڈیو کے کسی پارٹ کو کٹ کرسکتے ہیں مثال کے طور پر پر میں نے ایک ایسی ویڈیو بنائی جو پہلے 2 یا 3 منٹ تک تو بلکل صحیح لیکن بعد والے آخری کچھ حصہ مجھے پسند نہیں آیا تو میں اس کو درمیان سے کٹ کر دونگا ۔
مرج
کسی بھی ویڈیو کے دو علیحدہ پارٹ کو آپس میں ملا دینا جوڑ دینا مر ج کہلاتا ہے۔
کراپ
ہم کسی بھی ویڈیو کو کسی بھی پلیٹ فارم جیسا کہ یوٹیوب فیس بک ٹوئٹر انسٹاگرام ڈائیمنشن کے حساب کراپ کرسکتے ہیں۔
روٹیٹ
اس آپشن کی مدد سے ہم ویڈیو کو 90 اینگل سے 180 اینگل پر تبدیل کر سکتے ہیں ۔خواہ وہ چھوٹی ویڈیو ہو یا بڑی۔
کمپریس
جب ویڈیو کا دورانیہ اتنا زیادہ ہو کہ دیکھنے والے بور ہو جائے تو یہ آپشن کو استعمال کیا جاتا ہے ۔اس آپشن کی مدد سے ویڈیو کے ٹائم کو کم کیا جا تا ہے ۔
میوزک
دوستو اگر آپ لوگ ویڈیو کے ساتھ اپنی آواز یا میوزک کو ایڈ کر نا چاہتے ہو تو اس آپشن کو استعمال کر سکتے ہے۔
فارمیٹ
کسی بھی ویڈیو کو ہم کسی بھی فارمیٹ میں تبدیل کر کے محفوظ کر سکتے ہیں۔مثلا MP4 , FLV, MOV, , وغیرہ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔
گف
ہم کسی بھی ویڈیو کو شارٹ اینیمیٹڈ گف میں تبدیل کرسکتے ہے۔یہ آپشن کوئی کوئی ایپلیکیشن میں موجود ہوتا ہے اور بعض میں نہیں ہوتا۔اور اس کے علاوہ ٹیکسٹ اینمیشن گف بھی بنایا جا سکتا ہے۔
یہ تھے کچھ اس ایپلیکیشن کے فنشن جو سادہ ویڈیو کو پروفیشنل موڈ میں کنورٹ کرسکتے ہے
اس ویڈیو کٹر کو آپ پلےسٹور سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں اور اس کا ڈاؤنلوڈ لنک بھی دیا گیا ہے آپ اس ڈاؤنلوڈ لنک پر کلک کر کے اس کو ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں اور ساتھ اس کا ریویو بھی دے سکتے ہے۔
اس کے گوگل پلے اسٹور پر 1 ملین ڈاؤنلوڈ ہے۔اس ویڈیو کٹر کی مجموعی ریٹنگ 4.2 ہے۔اور یہ ایڈیٹر اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم اور ایپل آپریٹنگ سسٹم کے لیے کمپیٹیبل ہے۔اس کے پلے اسٹور پر ری ویو کی تعداد
12k ہے۔


Comments
Post a Comment